گرافکس ڈیزائنگ

گرافک ڈیزائنگ ایک ایسا پروفیشن ہے کہ جس کے زریعے آپ گھر بیٹھے اچھی خاصی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ہنر کو حاصل کرنے کے لیئے آپ کو Adobe Photoshop کا سافٹ ویئر پر مہارت حاصل ہونی چاہیئے، اور اس کے ساتھ آپ میں تخلیخی صلاحیتوں کا ہونا بھی لازمی ہے۔
ہر نئی چیز کے سیکھنےکے لیئے جن لوازمات کی ضرورت ہوتی ہے، بلکل اس ہی طرح، گرافک ڈیزائنگ کو سیکھنے کے لئے بھی آپ کو لگن اور محنت کی بے حد ضرورت ہوگی۔
گرافک ڈیزائنگ کے کئی شعبے ہیں، جیسا کہ ویب ڈیزائنگ، پرنٹ میڈیا ڈیزائنگ وغیرہ، ہمارا موضوع ویب گرافکس ڈیزائنگ سے متعلق ہے۔
اس ہنر کو اردو میں سیکھنے کے لیئے آپ ویب گرافکس ڈیزائنگ کا بلاگ ملاحضہ فرماسکتے ہیں۔ اس بلاگ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں نہ صرف اردو میں تصاویر کے زریعے ہر عمل کو دکھایا جاتا ہے، بلکہ ہر ٹیوٹوریئل کی وڈیو بھی رکھی جاتے ہے، اور ساتھ ہی، PSD فائل بھی دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے، طالب علم ہر اس طریقے سے استفادہ حاصل کرسکتا ہے کہ جس سے اس کا سیکھنے کا عمل تیز تر ہوسکے۔
انگریزی میں لاتعداد ٹیٹوریئل سیکھنے کے لئے آپ گوگل کا سھارا لے سکتے ہیں یا پھر آپ پی ایس ڈی ٹٹس کو ملاحضہ کر سکتے ہیں۔
فوائد:
۔ گھر بیٹھے، باعزت، حلال روزگار کا حصول
۔ اپنا کام
۔ جتنا چاہیں اتنا کمائیں، کوئی رکاوٹ نہیں
کمائی کے طریقے:
کرائوڈ سورسنگ کی ویب سائٹس جیسے کے mycroburst.com, 99designs وغیرہ پر پچاس سے پچیس ہزار تک بھی کما سکتے ہیں۔
– فری لانس ویب سائٹس پر اپنی پسند کے پروجیکٹس حاصل کرسکتے ہیں، قیمت مارکیٹ اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے طے کریں
۔ ویب پر موجود ان گنت مارکیٹ پلیس ویب سائٹس پر اپنا کام بیچیں۔
اگر آپ کو مزید معلومات کی ضرورت ہو تو بلا جھجک کمنٹس کے زریعے رابطہ کریں۔
پروجیکٹ کس طرح حاصل کریں؟
آپ کسی بھی فری لانس ویب سائٹ پر جائیں اور craigslist یا classified یا classified ad poster یا classified ad posting سرچ کروائیں، آپ کو متعلقہ پروجیکٹ مل جاَئے گیں۔ یا پھر مخصوص فورم ویب سائٹ جیسے کہ sitepoint.com یا forums.digitalpoint.com یا blackhatworld.com پر آپ کو کئی WEBKAD.COM poster سے متعلق پوسٹ مل جائے گی۔
قرآن اور سنت کے احکامات کی بجا آوری:
1- WEBKAD.COMکے متعین کردہ اصولوں کی پاسداری:
WEBKAD.COMپر پوسٹنگ کے لئے آپ کو کافی کلائنٹ ایسے ملے گیں جو WEBKAD.COM کے متعین کردہ اصولوں کے برخلاف آپ سے پوسٹنگ کروانا چاہے گیِں۔ مگر یاد رکھیں، اسلام میں یہ بات جائز نہیں ہے، لہزا کبھی بھی اس طرح کے لوگوں کے لئے کام نہ کریں، آخرت کی ایک لمحہ کی فکر دنیا کے ہزار سال کی راحت سے بہتر ہے۔
2- غیر اسلامی کیٹیگری میں ایڈ پوسٹنگ نہ کریں:
آپ کو ایسے کلائنٹ بھی ملیں گیں جو آپ کو dating یا سودی کاروبار یا اس ہی طرح کے غیر اسلامی کام سے تعلق رکھنے والے ایڈ پوسٹ کروانا چاہے گیں۔ مگر قطعی ان کی طرف دیہان نہ دیں۔ یاد رکھیں اس دنیا میں لوگ جن زرائع سے بھی کماتے ہوں، حلال یا حرام، اللہ سبحانہ و تعالی کے روبرو بروز قیامت، ہم اپنی کمائی اور اس کے مصرف کا جواب دیئے بغیر ہل بھی نہ سکے گیں۔
3- میری معلومات ناکافی ہیں:
اگرچہ میں نے فی الحال کسی مفتی یا عالم سے اس کام کی نوعیت کے سلسلے میں کوئی مشورہ نہیں کیا، مگر میرے اپنے زاتی خیال سے (جو کہ غلط بھی ہوسکتا ہے) اگر مندرجہ زیل طریقے کو اپنایا جائے تو اس پر فتن دور میں یہ روزگار کا ایک مناسب طریقہ لگتا ہے، مگر یہ حقیقت ہے کہ دین کے معاملہ میں ہمیں اپنے زہن (common sense) سے زیادہ قرآن اور سنت کو ترجیح دینی چاہئے کیونکہ common sense آج کچھ ہے اور کل کچھ اور ہوسکتا ہے، مگر قرآن اور سنت نہیں۔
خاص طور پر مندجہ زیل میں، میں نے PVA اکائونٹ خریدنے اور US Proxy IP Address استعمال کا جو زکر کیا ہے، اس کو، WEBKAD.COM کے قوانین اور قرآن و سنت کے اعتبار سے کسی مفتی یا عالم سے مشورہ کئے بغیر بلکل استعمال نہ کریں، میں بھی انشاءاللہ پوری کوشش کروں گا کہ، کسی مفتی یا عالم سے اس کام کی نوعیت قرآن و سنت کی روشنی میں معلوم کرکے، اس ہی پوسٹ کو اپڈیٹ (update) کروں۔
craigslist.org کے عام اصول:
یوں تو اس ویب سائٹ کی ہر کیٹیگری اور علاقے سے متعلق مخصوص اصول craigslist.org کی جانب سے متعین ہیں، مگر عام طور پر مندرجہ زیل باتوں کا خیال ضرور رکھیں۔
1- صرف ایک وقت میں ایک WEBKAD.COM کے اکائونٹ سے ایک ہی کیٹیگری میں ہوسٹ کریں
2- ایک ایڈ پوسٹ کرنے کے بعد اگر آپ کو وہی یا اس سے ملتا جلتا ایڈ اس ہی کیٹیگری میں پوسٹ کرنا ہو تو، پہلے والے ایڈ کو ڈیلیٹ (delete) کردیں اور پھر 24 یا 48 گھنٹے بعد دوبارہ پوسٹ کردیں۔ اگر آپ کے پاس دس اکائونٹ موجود ہیں تو آپ 5 اکائونٹ سے پانچ ایڈ آج پوسٹ کردیں، اور دن کے آخر میں ان تمام ایڈ کو ڈیلیٹ (delete) کردیں۔ پھر دوسرے دن باقی ماندہ پانچ اکائونٹ سے اس ہی طرح پوسٹ کردیں۔
3- Ghosting اگر آپ کے ایڈ میں کوئی ایسا لفظ یا اس کا مجموعہ موجود ہے،جو کہ WEBKAD.COM کے ghosting الارم کو جگا سکتا ہے (یہ ایک خود ساختہ الارم ہے اور کسی بھی ایڈ پہ جاگ سکتا ہے) تو آپ کا ایڈ پوسٹ تو ہو جائے گا مگر وہ کسی کو نظر نہیں آئے گا، لہزا آپ کو اس چیز کا تجربہ حاصل کرنا پڑے گا کے، مخصوص کیٹیگری میں، کونسے الفاظ آپ کے ایڈ کو ghost کر سکتے ہیں۔
4- Flagging یہ اصطلاح ان ایڈ کے لئے استعمال ہوتی ہے، جو کہ آپ نے پوسٹ تو کردیئے ہوں، اور وہ Ghost بھی نہ ہوئے ہوں مگر دوسرے لوگوں نے آپ کے ایڈ کے لئے منفی ووٹنگ (Spam/Overpost) کردی ہو یا پھر craigslist.org کے انتظامیہ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے (ایسا شاز و نادر ہی ہوتا ہے) آپ کے ایڈ کو flag کردیا ہو۔ اس سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے، کہ آپ اپنا ایڈ پوسٹ کردیں اور کچھ گھنٹوں (یعنی 2 یا 3 گھنٹے بعد ) اس ایڈ کو ازخود ڈیلیٹ (delete) کردیں۔ عام طور پر flagging زیادہ تر competition کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اس طرح ایڈ کو پوسٹ کرنے اور ڈیلیٹ کرنے سے نہ صرف آپWEBKAD.COMکے قوانین کی پاسداری کرتے ہیں، بلکہ آپ کے PVA اکائونٹ کی عمر بھی بڑھتی ہے۔
5WEBKAD.COM ایڈ پوسٹ کرنے کے لئے ایڈ پوسٹ کرنے والی ایجنسی کے زریعے ایڈ پوسٹ کروانے کی اجازت دیتا ہے، مگر ایجنسی بننے کے لئے میرے خیال میں امریکی ہونا شرط ہوگا یا پھر کسی امریکی ادارے کے ساتھ رجسٹر ہونا شرط ہوگا، بہرحال یہ سب کے علم میں ہے کہ امریکی اس نوعیت کے کام کو بیرون ملک لوگوں سے کرواتے ہیں۔ لہزا آپ مطمئن ہونے کے لئے ان کے اصولوں کا مطالعہ ضرور کرلیں۔
6- WEBKAD.COM پر ایڈ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کو تقریبا تمام کیٹیگریز (ما سوائے چند ایک کے) میں فون ویریفائڈ اکائونٹ (Phone Verified Accounts یا PVA ) چاہئے ہوتے ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ آپ کو امریکہ IP Address بھی چاہئے ہوتا ہے، جو کہ آپ کسی بھی IP Proxy Provider سے حاصل کرسکتے ہیں، اور PVA کی خریداری کے لئے بھی آپ کو کئی ایک لوگ مل جائے گیں، جو آپ کو محض 3 یا 4 ڈالر کے عوض 1 PVA بیچے گے۔ مگر مناسب یہ ہے کہ آپ اس مسئلہ میں نہ پڑیں، اور اپنے خریدار سے PVA اور Proxy IP Address دونوں طلب کریں۔ یہ بھی نوٹ فرمالیں کے، فری Free Proxy IP Address آپ کو کوئی فائدہ نہ دیگی، آپ کو دراصل whitelisted یا exclusive IP Address درکار ہوگی۔
7- اگر آپ WEBKAD.COMg کی کسی بھی کیٹیگری میں ایڈ پوسٹ کرنے جا رہے ہیں تو سب سے پہلے اس سے متعلق WEBKAD.COMپر ہی موجود فورم پر لوگوں سے ایڈ پوسٹ کرنے کے قوانین سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔
8- چونکہ یہ ایک امریکی ویب سائٹ ہے اور اس میں آپ کو انگریزی کا استعمال ہی کرنا ہوگا لہزا آپ کی انگریزی کم از کم درجہ میں اتنی اچھی ہو کہ آپ کلائنٹ کے ایک ایڈ کے زریعے اس می ردوبدل کر کے اس کی کئی ایک کاپیاں بنا سکیں، کیونکہ اگر آپ نے ایک جیسا ہی ایڈ کی ایک دفعہ پوسٹ کردیا تو یا ہو Ghost ہو جائے گا یا پھر Flag
9- اپنے خریدار کو آپ Ghost نہ ہونے کی گارنٹی (صرف اس وقت جب کہ آپ کو کافی تجربہ ہوجائے) تو دے سکتے ہیں مگر Flagging کی نہیں، کیونکہ Flag کی وجوہات آپ کے ایڈ کی خرابی نہیں بلکہ زیادہ تر competitor کی شرارت ہوتی ہے۔
10- اگر آپ جلد از جلد تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے فورم پر جائیں لوگوں سے سوالات کریں، ان کی مشکلات اور پھر لوگوں کے مشورہ کو دیکھیں۔ جس کیٹیگری میں بھی آپ ایڈ پوسٹ کرنا چاہتےہیں، اس میں پوسٹ ہونے والے ایڈ ان کی پوزیشن کو نوٹ کرتے رہیں، تجزیہ کریں، کہ کونسا ایڈ Flag ہوا اور کون سا ایڈ ایک جیسا ہونے کے باوجود تواتر کے ساتھ پوسٹ پو ریا ہے۔ آپ کو کئی ایک ایڈ ایسے مل جائے گیں جو ایک ہی کمپنی کے ہو گے اور اس کے باوجود Flag نہیں ہوتے، اس کی وجہ ان لوگوں کا craigslist.org کے چیدہ اصولوں کا خاص خیال رکھنا ہے۔

انگریزی ضروری ہے مگر انگریز بننا نہیں
انٹرنیٹ بھی دیگر ٹیکنالوجیوں کی طرح مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے حضرات کی ایجاد ہے، اور ہم پاکستانی بھی دوسری اقوام کی طرح، اس سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے اپنی انگریزی کو بہتر سے بہتر کرنے کی طرف توجہ دیتے ہیں۔
مگر اس دنیا میں کچھ غیرت مند اقوام انگریزی بولنے اور استعمال کرنے کو قومی سطح پر معیوب سمجھتے ہیں، جیسی فرانسیسی، جرمن، بعض عرب وغیرہ۔ ہماری قوم کے المیہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کے، کالج کے بعد اگر تو آپ کسی انجینئرنگ یا میڈییکل یا کسی اور پروفیشنل جامعہ میں چلے گئے تو بس یہ آپ کا اردو سے آخری واسطہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔ اردو بس ایک بولی بن کر رھ جاتی ہے۔ حالانکہ میں نے وفاقی گورنمنٹ اردو کالج سے انٹر کیا، مگر امتحان انگریزی ہی میں دیا، کیونکہ جن انگریزی اصطلاحات کا ذکر کیمسٹری یا فزیکس کی کتابوں میں ملتا ہے، ان سے آپ صرف امتحان کی حد تک کی فائدہ اور استعمال کرسکتے ہیں، آپ کی پروفیشنل زندگی میں، حکومتی اداروں میں، بنکوں وغیرہ کہیں بھی اس کا استعمال نہیں ہوتا۔
انٹرنیٹ پر حلال کام حاصل کرنے کے لئے ہماری انگریزی کم از کم درجہ میں اتنی اچھی ہونی چاہیئے کہ ہم، کام کے دوران ہونے والی بات چیت کر بھی سکیں اور سمجھ بھی سکیں۔ اس کے لئے آپ کو cnn.com یا bbc.com وغیرہ کی ویب سائٹ دن میں کم از کم ایک دفعہ اپنے، انگریزی الفاظ کے ذخیرہ کو، مزید بڑھانے کے لئے ضرور ملاحظہ کرنی چاہیئے۔ اس کے علاوہ اپنے پیشے سے متعلق لوگوں کے بلاگ بھی پڑھنے چاہیئے۔
انگریزی گرامر: میرا ذاتی مشاہدہ ہے، کہ ہمارے معاشرے میں مروجہ انگریزی تعلیم کا طریقہ کار، ہمیں انگریزی زبان کی ابجد سے بلکل ناواقف رکھتا ہے۔ بذات خود میں نے پرائمری ہی سے انگریزی اسکول میں تعلیم حاصل کی، مگر یونیورسٹی میں پہنچنے کے باوجود میری اس زبان پر دسترس ناکافی تھی، حتاکہ میں نے TOEFL کی تیاری کے سلسلے میں ایک کتاب کا مطالعہ کیا اور اس میں گرامر کو سمجھانے کا جو طریقہ بیان کیا گیا تھا اس سے مجھے کافی معاونت ملی۔ اگر کبھی موقع ملا تو اس کا حوالہ اور اس میں موجود طریقہ کا بھی زکر ہوگا، انشاءاللہ۔
انگریزی الفاظ کا زخیرہ: جیسا کہ بیان کیا جا چکا کہ آپ انگریزی ویب سائٹ کا مطالعہ باقائدگی سے کرتے رہیں، اس ہی کے ساتھ ساتھ ایسے فورم بھی تلاش کرنے جہاں پر آپ کو انگریزی گرامر سے متعلق سوالات کے جوابات مل سکیں۔ اس کے علاوہ آپ GRE کی تیاری سے متعلق کتاب Word Smart بھی دیکھ سکتے ہیں، اس میں انگریزی زبان کے ان الفاظ کا زخیرہ ہے، جس کے ساتھ آپ NewYork Times یا Washington Post جیسے جرائد باآسانی پڑہ اور سمجھ سکتے ہیں۔
Communication Skills: اپنے مدعا بیان کرنے کے لئے ضروری نہیں کہ ہمارے پاس الفاظ کا وسیع زخیوہ موجود ہو، بلکہ الفاظ تو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے رہتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہوتی ہے کہ آپ جس سے بات کررہے ہوں، آپ کے الفاظ اس کے گردوپیش اور ماحول سے مطابقت رکھتے ہوں۔ مثلا اگر آپ سے کسی امریکی کلائنٹ کسی کام کے پورا کرنے کو سوال کر رہا ہے، اور آپ کو یقین ہے کہ آپ وہ کام 3 دن میں کرلیں گے تو یہاں زیادہ مناسب یہ جملہ ہوگا I believe I will complete the task in 3 days یہاں لفظ believe پر غور کریں۔ اور اگر آپ کا غالب گمان یہ ہے کہ آپ کو کام کرنے میں کم از کم 3 یا زیادہ دن لگ سکتے ہیں، مگر آپ غیر یقینی کا شکار ہوں، تو مبہم جواب دینے کے لئے آپ کہے گیں، I guess I will complete the task اب یہ بات جب آپ کا امریکی کلائنٹ سنے گا یا پڑھے گا تو آپ کے ان الفاظ کے ہیر پھیر سے وہ کام کے مکمل ہونے کے بارے میں آپ کی کیفیت کا اندازہ لگا لے گا۔ الفاظ موضوع استعمال نہ صرف آپ کے مدعا کو کم از کم الفاظ میں بیان کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، بلکہ آپ جس سے ہم کلام ہیں اس کو بھی اس بات کا احساس دلاتا ہے کی آپ کی زبان اس کے لئے اجنبی نہیں۔
Data Dictionary:
میں ایک دفعہ کراچی کی فشری گیا، وہاں میرے دوست کی لانچ مچھلیاں پکڑ کر واپس آئی تو میرے دوست نے اپنے ملاح سے سوال کیا “کیسا رہا” اس نے جواب دیا “لاڈا ہوگیا”، میرے دوست نے استفسار پر بتایا کے، لاڑا کا مطلب آج خاطر خواہ مچھلیاں نہیں ملی۔ اب یہ لفظ فشری میں بہت عام ہے، مگر باہر کی دنیا اس سے ناواقف ہے۔
اس ہی طرح ہر پیشے، علاقے، ثقافت میں اپنے الفاظ رائج ہوتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہوتی ہے، کہ ہم اپنے پیشے میں رائج اصطلاحات (Data dictionary) سے واقف ہوں۔
کس سے سیکھیں: بذات خود میں نے، کسی سے انگریزی پیسے دے کر ٹیوشن کے طور پر نہیں سیکھی- میرا خیال یہ ہے کہ ناواقف زبان سیکھنے کے لئے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ ہمیں گلی، محلوں میں کھلے انگریزی تعلیم کے اداروں سے کم از کم کوالٹی کے ساتھ تو نہیں مل سکتی۔ میں نے Berlitz کے بارے میں سنا ہے، جن کے پاس ہر زہنی سطح کے لحاظ سے کورس یا موڈیول موجود ہیں، اور وہ آپ کی انگریزی زبان کی موجودہ دسترس کو ٹیسٹ کرکے آپ کو متعلقہ کورس یا موڈیول میں داخلہ دے دیتے ہیں۔ میرے لحاظ سے Berlitz جیسے ادارے اس لئے زیادہ فوقیت کے حامل ہیں کے، یہاں آپ کو عام بات چیت کے لئے بھی غیر ملکی سے واسطہ پڑے گا، جو یقینا آپ کی اردو نہیں سمجھے گا اور آپ کو بلآخر انگریزی میں ہی بات کرنی پڑے گی۔
آپ Skype یا PalTalk کا استعمال کرکے Voice Chatting بھی کرسکتے ہیں، میں نے ایک دفعہ چینی خاتون کی Skype پر مدد بھی کی تھی، اس بے چاری کو میری انگریزی کافی پختہ لگتی تھی (میرے خیال میں تو بے چاری مجھ سے انگریزی میں Chat کر کے اپنی چینی بھی بھول گئی ہوگی) D:
Swiming پول میں اترے بغیر آپ Swimming نہیں سیکھ سکتے۔
ڈھیٹ بن جائیں: میں ایک امریکی کمپنی کے کراچی میں موجود آفس میں کام کرتا تھا، اس کمپنی کی CEO کا نام Suzzane Bowen ہے، وہ ایک دفعہ پاکستان آئی اور staff کے ساتھ بات چیت کرنے لگی، اتنے میں ایک لڑکے نے غلط انگریزی گرامر کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بات کی، اور باقی سب اس کا مزاق اڑانے لگے، یہ دیکھ کر Suzanne Bowen نے بہت اچھی بات کی، اس نے کہا، کم از کم “اس کی انگریزی میری اردو سے بہتر ہے” بہت سلجھی ہوئی بات تھی، اور میں ہمیشہ Suzanne کا معترف رہا ہوں، اس کے شفیق برتائو کی وجہ سے۔
لہزا اگر آپ کو انگریزی بولنے، لکھنے یا پڑھنے میں کوئی شرم، جھجک یا رکاوٹ ہے، تو اس کو پس انداز کرکے اس کو بہتر کرنے میں اپنا وقت صرف کریں۔ انشاء اللہ، آپ کو جلد اس پر دسترس ہوجائے گی۔
انگریزی یا انگریز سے متاثر ہونا، انگریزی سیکھنے کے لئے ضروری نہیں: دراصل ہماری قوم انگریز اور مغرب کی ہر ادا کو اپنانے میں ہی کامیابی سمجھتی ہے، جو کہ صرف ہماری کمزوری، اپنے اقدار سے دوری اور سب سے اہم بات کے اپنے دین سے دوری کے سوائے کچھ اور نہیں، میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے، جب تک امریکی قانون اپنے شہریوں پر قانون کی گرفت برقرار رکھے ہوئے ہے، تب تک آپ اس قوم کو بہت ہی اچھا دیکیں گے، جہاں ان کو قانون کی گرفت سے باہر آنے کا موقع مل گیا، تو یہ دنیا کی پست ترین قوم کو بھی پیچھے چھوڑ دینگے۔ امریکی ریاست نیویارک میں ایک دفعہ بڑے پیمانے پر الیکٹریسٹی کی سروس 1 یا 2 گھنٹے کے لئے معطل ہوگئی، ان گھنٹوں میں چوری کی واردات میں ریکادڈ توڑ اضافہ ہوا تھا، آفسوں سے نکلتے بڑے پروفیشنل نظر آتے لوگوں نے تک سپر اسٹور سے ہاتھ لگی کوئی نہ کوئی چیز اٹھا رکھی تھی۔
ہمارا ملک بے انتہا خرابیوں کے باوجود ہمارا ہے۔ ہمارا مزہب ایک مکمل مزہب ہے، جو بیت اللہ سے لے کل بیت الخلا تک کے مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ تو یہ تو کسی طور بھی مناسب نہیں کہ، ایک بہترین اسلام کو چھوڑ کو ہم دنیا کے لوگوں کے بنائے ہوئے نام نہاد مفاداتاتی نظام جیسے جمہوریت، کمیونزم یا کوئی اور نظام سے متاثر ہوکر اپنی ہی چیزوں کو حقارت کی نظر سے دیکھیں۔
لنک بلڈنگ، لنک ڈائریکٹریز پر
میرا تجربہ سرچ انجن پر بہت زیادہ نہیں ہے، مگر اس پوسٹ میں میرا مقصد لنک بلڈنگ کا تعارف اور اس کام کو پیشہ بنانے کا طریقہ فراہم کرنا ہے۔
اسلام علیکم،
لنک بلڈنگ (Link Building) سرچ انجن آپٹیمائزیشن سے متعلق کام ہے، جس میں آپ ایک ویب سائٹ کا لنک دوسری ویب سائٹس پر لگاتے ہیں۔ جس ویب سائٹ کے لنک دوسری ویب سائٹس پر ہوتے ہیں، اس سے ویب سائٹ کے پیج رینک میں اظافہ ہوتا ہے، جس سے ویب سائٹ کی قدر سرچ انجن میں بڑھ سکتی ہے۔ لنک بلڈنگ کو نہ صرف لنک ڈائریکٹریز پر بلکہ فورم، بلاگ، اور سوشل نیٹ ورک ویب سائٹ کے علاوہ انواع و اقسام کی ویب سائٹ پر کیا جاسکتا ہے، مگر کام کے آغاز کو آسان اور سہل کرنے کے لئے اس پوسٹ میں میں صرف لنک ڈائریکٹریز پر ہی اکتفا کرتا ہوں۔
یوں تو ہر سرچ انجن کی لنک بلڈنگ اور اس کی کوالٹی کی اپنی مخصوص شرائط ہوتی ہیں مگر، عام طور پر مندرجہ زیل شرائط ہر سرچ انجن پر لاگو ہوتی ہیں۔
فرض کرلیں کے آپ کی ویب سائٹ کا نام http://www.example.com ہے، اور آپ کی ویب سائٹ دنیا بھر میں گھڑیاں فروخت کرتی ہے
– آپ کی ویب سائٹ کا لنک جتنا زیادہ گھڑیوں سے متعلق ویب سائٹ پر ہوگا اتنا ہی زیادہ آپ کا پیج رینک بڑھے گا
– آپکی ویب سائٹ اگر سرچ انجن کی دوسری ویب سائٹ پر ہوگا اور وہ جگہ آپ کی ویب سائٹ سے متعلق بھی ہوگی تو اس سے آپ کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا، مثال کے طور پر، آپ Yahoo Answers کے شاپنگ سے متعلق کیٹیگری میں موجود کسی گھڑی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہیں، اور اس جواب کے ریفیرنس کے طور پر اپنی ویب سائٹ کا URL ڈالتے ہیں تو، اس سے آپ کو یقینا فائدہ ہوگا۔
– اگر آپ کی ویب سائٹ کسی خاص علاقہ یا ملک میں گھڑیاں بیچتی ہے، تو آپ کی لنک بلڈنگ local یا regional اس وقت زیادہ موثر ہوگی جب آپ مخصوص علاقہ سے متعلق ویب سائٹ پر لنک پوسٹ رکیں گے، ساتھ میں اپنی کیٹیگری کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔
– اگر آپ کی ویب سائٹ کا لنک کسی بلیک لسٹ ویب سائٹ پر آجائے تو کم از کم درجہ میں آپ کی ویب سائٹ کا پیج رینک گر سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ آپ کی ویب سائٹ سرچ انجن سے علیحدہ بھی کی جاسکتی ہے
– آپ کی ویب سائٹ کا لنک اگر غیر متعلقہ ویب سائٹ پر ہوگا تو اس سے آپ کی ویب سائٹ کے پیج رینک پر کوئی اظافہ نہ ہوگا
لنک ڈائریکٹریز:
اگرچہ تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتی دنیا میں ایک عمل کا دیرپا موثر رہنا مشکل لگتا ہے مگر میرا خیال ہے کے کام شروع کرنے کے لئے ہمیں آسان ترین طریقہ کو اپنانا چاہیئے جس سے ہمیں، کام میں کدورت یا سستی بھی محسوس نہ ہو اور کام بھی ہوجائے۔ اس لئے اگر آپ لنک بلڈنگ میں بلکل نئے ہیں تو آپ، لنک بلڈنگ کا کام لنک ڈائریکٹریز سے شروع کریں۔ اگرچہ عام سن گن یہی ہے کہ یہ طریقہ اب اتنا موثر نہیں رہا، مگر آپ کو آج بھی ایسے کلائنٹ مل جائے گیں جو، ان ڈائریکٹریز پر اپنی ویب سائٹ کا لنک پوسٹ کروانا چاہتے ہین۔
کام کے لوازمات:
اس کام کو شروع کرنے کے لئے آپ کو اپنی (یا کلائنٹ کی) ویب سائٹ کی
1- ایک یا اس سے زیادہ کیٹیگری،
2- مختلف کی ورڈز keywords، یہ keywords بے حد اہمیت کے حامل ہیں، آپ کو چاہیئے کہ آپ اپنے کلائنٹ سے تمام keyword حاصل کریں
3- ویب سائٹ کے ٹائٹل Title (یہ بھی اہمیت کے حامل ہیں، آپ اپنے کلائنٹ سے حاصل کریں) اور
4- مختلف الفاظ کی Description (اپنے کلائنٹ سے ایک آدھ ڈیسکرپشن حاصل کرلیں اور ہر لنک ڈائریکٹری کے حساب سے اس میں ردوبدل کر کے پوسٹ کریں)-
5-اپنے کلائنٹ سے email address مانگیں جو کہ آپ لنک ڈایریکٹری پر رجسٹر کروائے گیں، اور ساتھ ہی اس email address کا password بھی طلب کرلیں تاکہ، اگر کوئی لنک ڈائریکٹری اس وقت لنک محفوظ کرتی ہو جبکہ کنفرمیشن ای میل میں لنک کیا جائے تو آپ فورا اس لنک کو کلک کرکے لنک کو محفوظ کرسکیں، اگر آپ کا کلائنٹ اپنا ای میل دینے پر راضی نہ ہو تو اصرار نہ کریں، اور اس کو آگاہ کردیں کے، جو بھی کنفرمیشن ای میل آئے وہ خود اس کو کلک کردے۔
ان تمام چیزوں کا موجود ہونا نہایت ضروری ہے۔
کام کی تلاش: کام کی تلاش کے لئے فری لانس ویب سائٹ کا سیکشن اس ہی بلاگ پر ملاحضہ فرمائیں-
کام کرنے کا پروفیشنل طریقہ: یاد رکھیں، اپنے کام سے دیانتداری نہایت ضروری ہے، حلال رزق عبادت ہے، لہزا کبھی بھی کسی ایسی ویب سائٹ کی لنک بلڈنگ کا کام نہ کریں جو قرآن اور سنت کے منافی ہو۔ اور جو بھی کام کریں اللہ سبحانہ و تعالی کا دیہان رکھ کر کریں، اپنے کلائنٹ سے ہمیشہ سچ بولیں، اگر آپ زندگی میں پہلی دفعہ کام کررہے ہیں تو اپنے کلائنٹ کو پروجیکٹ حاصل کرنے سے پہلے آگاہ کردیں، اس پات سے خوف نہ کریں کہ، جھوٹ کہے بغیر کام نہیں ملے گا، اللہ سبحانہ تعالی خالق بھی ہیں او رازق بھی، لہزا اس بات کو ذہن میں رکھ کر کام حاصل کریں۔
1- اپنے کلائنٹ سے keywords, titles, descriptions اور website address حاصل کریں۔ یاد رکھیں کہ آپ کو مختلف لنک ڈائریکٹریز پر مختلف keyword, titles اور description پوسٹ کرنے ہے، وگرنہ ایک ہی جیسی keyword, title اور description سے آپ کے کلائنٹ کو لنک بلڈنگ کا خاطر خواہ فائدہ حاصل نہ ہوگا۔
2- ایک MS Excel پر ایک کلائنٹ کا کام رقم (submit) کرتے رہیں، مثلا MS Excel کی Spreadsheet پر
— ایک کالم بنائیں جس میں آپ لنک ڈائریکٹری کا ویب ایڈریس لکھے گے،
— تیسرے کالم میں آپ نے جو Title استعمال کیا اس کو تحریر کریں
— چوتھے کالم میں جس لنک ڈائریکٹری پر آپ نے جو Keyword استعمال کئے ہیں وہ تحریر کریں،
— پانچویں کالم میں description
–چھٹے کالم میں تاریخ لکھیں
–ساتویں کالم کو لنک approve ہونے کی تاریخ کے لئے مخصوص کردیں
— آٹھویں کالم میں لنک ڈائریکٹری کی جس کیٹیگری میں آپ نے لنک رقم (submit) کیا ہے اس کا نام لکھیں
— نویں کالم میں کیٹیگری کا ویب ایڈریس لکھیں۔
— دسویں کالم میں اس کیٹیگری کا پیج رینک تلاش کرکے لکھیں
— گیارہواں کالم اپنے نوٹ کے لئے مخصوص کرلیں، جیسا کہ لنک ڈائریکٹری کتنے دنوں میں فری لنک کو پروسس کرتی ہے، یا آپ کسی وجہ سے اس ویب سائٹ پر لنک پوسٹ نہ کر پائے یا اور کوئی بات جو آپ تحریر کرنا چاہیں
ایکسل رپورٹ (Sample) کا فارمیٹ
اس طریقہ پر عمل کرنے سے آپ، اپنے کلائنٹ کو ایک مفصل رپورٹ پیش کرسکتے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ آپ کے پاس لنک ڈائریکٹریز کی اپنی زاتی لسٹ تیار ہوجائے گی جو آپ کے تجربہ کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہے گی۔
سروس کی کیا قیمت رکھی جائے؟ چونکہ یہ ایک نہایت آسان کام ہے، اور کئی لوگ اس میں پہلے ہی سے موجود ہیں او سالوں سے کام کر رہے ہیں، لہذا آپ کو اپنی سروس کی قیمت متعین کرنے کے لئے مارکیٹ کی تحقیق کرنی لازمی ہے، آپ فری لانس پر پوسٹ ہونے والے لنک بلڈنگ سے متعلق پروجیکٹ پر لگنے والی بولیاں دیکھتے رہیں، جو بطور کمپنی کام کررہےییں ان کے سروس چارجز کی جانچ کرتے رہیں، انشاءاللہ آپ کو اپنی سروس چارج متعین کرنے میں دشواری نہیں ہوگی۔ ایک بات زہن میں رکھیں کے شروع شروع میں آپ کو پیسوں کے بجائے اپنی زیادہ سے زیادہ مارکیٹ ویلیو (Market Value) بڑھانے کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔
ڈائریکٹری میگزیمائزر (Directory Maximizer)
یوں تو اس کام میں بہت سے لوگ انفرادی اور بطور کمپنی کام کر رہے ہیں، مگرڈائریکٹری میگزیمائزر مجھے اچھی لگی، اگرچہ میں نے خود ان سے کبھی کام نہیں کروایا مگر ان کے کام کا طریقہ پروفیشنل ہے، آپ ان کے ریٹ اور کام کی تفصیل ان کی ویب سائٹ پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔
آپ کے حلال رزق کی جستجو میں کامیابی کے لئے دعا گو،
SitePoint.com پر فری لانس کام ملتا ہے؟
اس سوال کا آسان سا جواب ہے “ہاں”۔ ہر فورم ویب سائٹ کی طرح، سائٹ پوائنٹپر بھی آپ کام تلاش کرسکتے ہیں۔ یہاں آپ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق تمام کام مل سکتے ہیں۔ اگرچہ میں نے یہاں سے کبھی کوئی کام حاصل نہیں کیا، مگر اس کے باوجود میں نے لوگوں کو یہاں سے کماتے دیکھا ہے۔
اس ویب سائٹ کو مماثلت کے اعتبار سے Digital Point Forums یاwebmasterworld.com سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔ ان فورم ویب سائٹس پر کام کرنے کے لئے سب سے موزوں اور مقبول طریقہ Paypal.com ہے، جس کے استعمال کے طریقے ہم گزشتہ ہر پوسٹ میں کرچکے ہیں، لہذا ان کو یہاں دہرانا مناسب نہیں۔
اگر آپ پے پال استعمال نہیں کرسکتے تو پھر آپ کو 100 ڈالر سے متجاوز رقم کے لئے ویسٹرن یونین یا Payoneer.com کے استعمال کی طرف توجہ دینی چا ہیے، اور اگر آپ کا خریدار دیگر زرائع پر مطمئن نظر نہیں آتا تو پھر آپ اس کو کسی ڈسکائونٹ کی پیشکش کردیں، اگرچہ سخت مقابلہ کی موجودگی اور ہمارے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب کوئی ڈسکائونٹ دینا مناسب نہیں لگتا، مگر ہو سکتا ہے اگر آپ نے کسٹمر کا خیال ایک پروجیکٹ میں رکھا تو، متواتر کام کے عوض یہ ڈسکائونٹ دینا برا نہیں۔
سائٹ پوائنٹ مارکیٹ پلیس، میں ایک بے حد مشھور سیکشن ویب سائٹ کی خرید و فروخت کا تھا جسے، سائٹ پوئنٹ کی انتظامیہ نے اب الگ ڈومین پر شفٹ کردیا ہے، اس کا نام فلپپا Flippa ہے, اس ویب سائٹ سیکشن پر آپ، اپنی بناَئی ہوئی ویب سائٹ بیچ سکتے ہیں، اور اگر آپ کو کوئی ویب سائٹ پسند آجائے تو اسے خرید بھی سکتے ہیں۔ میں نے، 2007ء میں اپنے ایک خریدار کو، ایک ڈائریکٹری ویب سائٹ بنا کر دی تھی، اور مختف اوقات میں، میں نے اس سے، زیادہ سے زیادہ 1000 ڈالر کا کام کر کے دیا ہوگا، اس نے سائٹ پوائنٹ مارکیٹ پلیس ہی پر، اس ویب سائٹ کو 25000 ڈالر میں بیچا تھا، مگر اس کی قیمت اس پر کی گئی پروگرامنگ نہیں، بلکہ اس پر کی گئی سرچ انجن آپٹیممائزیشن تھی؛ جب اس نے ویب سائٹ بیچی تھی اس وقت ویب سائٹ کا پیج رینک 4 تھا۔
کام کرنے کے کئی طریقے ہیں، اللہ سبحانہ تعالی نہ اسباب کے محتاج ہیں، نا ہماری محنت کے، مگر عام قائدہ یہی ہے، کہ ہم اپنا کام یعنی محنت کرلیں اور نتیجہ اللہ سبحانہ تعالی پر چھوڑ دیں، اگر اللہ سبحانہ تعالہ چاہیں تو نقصان کے نقشوں سے فائدہ عطا فرمادیں، اور بظاہر فائدہ کے سودے میں نقصان عطا فرمادیں۔لہذا کوشش کرتے رہیں، انشاءاللہ آپ اللہ سبحانہ تعالی کے خزانوں میں کمی نہیں پائے گے۔

ProgrammerMeetDesigner.com پر میرے لئے کیا ہے؟
ProgrammerMeetDesigner.com بے حد سادہ سی ویب سئٹ ہے، جس پر پیمنٹ وصول کرنے کی قطعی سہولت موجود نہیں ہے، بلکل اس طرح جس طرح فورم ویب سائٹ پر خریدار اور سروس آفر کرنے والے کو پیمنٹ بھیجنے یا وصول کرنے کا انتظام خود آپس میں طے کر کے حل کرنا ہوتا ہے۔ یہ آکشن ویب سائٹ بھی نہیں ہے، کہ آپ کو بولی لگانی ہو۔ یہاں صرف خریدار اور فری لانس کو ملایا جاتا ہے اور بس۔
اس ویب کو آپ Digital Point forums, SitePoint Forums FreelanceSwitch.comسے موازنہ کرسکتے ہیں۔
اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی پروڈکٹ کو اسپانسر کرنے کے لئے کوئی کاروباری آدمی امریکہ، یورپ یا کہیں سے مل جائے تو بھی آپ اپنی requirement اس ویب سائٹ پر دے سکتے ہیں، اور اگر اللہ سبحانہ و تعالی نے چاہا تو آپ کوکامیابی بھی مل سکتی ہے۔
FreelanceSwitch.com پر رجسٹرڈ کیسے ہوں؟
FreelanceSwitch.com انگریزی ویب سائٹ ہے، جس پر فری لانس سے تعلق رکھنے والی گرانقدر معلومات موجود ہیں۔ اس ہی ویب سائٹ پر فری لانس جاب سیکشن بھی موجود ہے، مگر اس پر رجسٹریشن کے لئے، آپ کو ماہانہ 7 ڈالر دینے پڑتے ہیں، فی الحال FreelanceSwitch.com صرف Paypal کے زریعے ہی پیسے وصول کرتا ہے، لہذا پاکستانیوں کے لئے بظاہر اس پر رجسٹریشن کرانا مشکل نظر آتا ہے، مگر آپ کا کوئی دوست یا احباب میں سےکوئی اس پر آپ کے لئے رجسٹریشن کروادے تو آپ وہاں سے کام تلاش کر سکتے ہیں۔
اگر آپ صرف اپنا اکائونٹ ہی رجسٹر کروالیں تو آپ کا نام ان کی ڈائیرکٹری میں آجائے گا۔
اس پر رجسٹر کرانا مشکل کام نہیں، مگر یاد رکھنے والی بات یہ ہے کہ یہ کوئی آکشن ویب سائٹ نہیں، یہاں آپ کو دنیا بھر سے فری لانس جابز مل سکتی ہیں، میرا مشورہ یہ ہے کہ کم از کم ایک مہینہ کی رجسٹریشن کروائیں، اور مختلف جاب پر اپنا resume پوسٹ کرتے رہیں، انشاءاللہ آپ کو اپنا من چاہا کام مل جائے گا۔
FreelanceSwitch.com دراصل ایک بہت بڑے گروپ کی ویب سائٹ ہے، اور ان کی کئی ایک ویب سائٹس ہیں، جب پر گرافکس ڈیزائنر، پروگرامر، ایس-ای-او ، ڈیٹا انٹری آپریٹر اور رائٹر اپنے لئے کام تلاش کر سکے ہیں۔ ان کے ویب سائٹ نیٹ ورک میں مندرجہ زیل، فری لانس کام کے لئے قابل توجہ ہیں؛
مندرجہ بالا ویب سائٹس پر رجسٹریشن اور ان پر لاگو ہونے والی فیس،FreelanceSwitch.com کے اکائونٹ یا فیس سے الگ اور مختلف ہے۔
Guru.com کیا واقعی مہنگا ہے؟
خریداروں کی کوالٹی کے لحاظ سے Guru.com تقریباُ elance.com کی طرح ہے۔ یہاں اگرچہ آپ کو خریدار کی جانچ تو بہرحال کرنی ہی ہوگی مگر آپ کو اس کی 15 فیصد کی رقم بھی اپنے پروجیکٹ پرائس میں شامل کرنی پڑے گی۔
نئے یوزر کے لئے، یہاں آپکو کچھ بولیاں فری لگانے کا موقع مل سکتا ہے گر آپ کو صرف محدود پروجیکٹس پر ہی بولی لگانے دی جائے گی، اور ہر مہینے آپ کو مخصوص پوائنٹس یا BidPax ملتا ہے۔ میرا ذاتی مشورہ یہ ہے کہ کم از کم ایک سال تک ممبرشپ نہ خریدیں، کیونکہ انشاءاللہ آپ کو بغیر ممبرشپ خریدے پروجیکٹس مل ہی جائے گیں۔
آپ ایک سے زیادہ کیٹیگری میں اپنے پروفایلز بنا سکتے ہیں، مگر آپ کو اپنی صحیح کیٹیگری کا علم ہونا چاہیئے۔ جیسا کہ عام طور پر ڈیٹا انٹری کا کام Admin Support کی کیٹیگری میں آتا ہے۔ خریدار کو آپ اپنے بارے میں اور اپنی سروسس کے بارے میں زیادہ سےزیادہ معلومات فراہم کریں تاکہ وہ پروجیکٹ آپ کے حوالہ کرنے سے پہلے کلی طور پر مطمئن ہو جائے۔
پے منٹ نکلوانے کے طریقے: گرو، ہفتہ میں تین دن پے منٹ ریلیز کرتا ہے، اور فیس پے منٹ کے طریقہ کار کے حساب سے منہا کی جاتی ہے۔
– PayPal.com: اس پے منٹ کا طریقہ کار وہی ہے، کہ آپ اپنے قابل اعتماد شخص کا پے پال ای-میل ایڈریس استعمال کر سکتے ہیں۔
– Payoneer.com: اس طریقہ پر آپ سے Payoneer.com تقریباُ 2.25ڈالر منہا کرے گا۔
– Wire Transfer: گرو آپ سے 9 ڈالر منہا کرے گا، اور میری ذاتی رائے کے مطابق، یہ طریقہ کار سب سے زیادہ سہل ہے، جبکہ آپ کی پیمنٹ 300 ڈالر یا اس سے زیادہ ہو۔ جب آپ اپنا بنک اکائونٹ گرو پر ائر ٹرانسفر کے لئے رجسٹر کروا رہے ہوں گے تو آپ کو Intermediate Bank کی تفصیل بھی دینے ہوگی۔
جبکہ آپ فری ممبر شپ کے زریعے پروجکٹ پر کام کیا ہو اور آپ کی سروس کے خریدار نے کریڈٹ کارڈ کے زریعے پے منٹ کی ہو، تو آپ سے گرو تقریباُ 12 فیصد فیس منہا کرے گا فیس کی مد میں، اور کریڈٹ کارڈ کی فیس باقی ماندہ پروجکٹ فیس کے 3 فیصد منہا کئے جائیں گے۔ آپ اپنے کسٹمر سے، پروجکٹ کے آغاز ہی میں بنک چیک کے زریعے گرو پر پےمنٹ کرنے کی گزارش کر سکتے ہیں، اس سے آپ کو اضافی 3فیصد کریڈٹ کارڈ کی مد میں نہیں دینے پڑے گے۔
گرو سے میں نے بڑے اچھے پروجکٹ کئے ہیں، اور میں نے ویب ڈیولپمنٹ اور ایڈمن سپورٹ کی کیٹیگری کی ممبر شپ بھی ایک سال کے لئے خریدی تھی، جو کہ اب expire ہوچکی ہے، اور میرا فی الحال اس کو re-new کروانے کا ارادہ بھی نہیں ہے، کیونکہ اس ممبر شپ کے بغیر ہی میں فائدہ اور بچت کے ساتھ پروجکٹس انجام دے رہا ہوں۔
DigitalPoint Forums پر کام کس طرح تلاش کیا جائے؟
Digital Point Forums جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے، ایک فورم ویب سائٹ ہے، انٹرنیٹ پر موجود اپنی نوعیت کی پرانی اور قابل اعتماد ویب سائٹ ہے۔
اس فورم پر آپ کو معلومات، ویب سائٹ سے متعلق سوالات اور ان کے جوابات کے علاوہ مختلف قسم کے کام کئے بھی مل سکتے ہیں، مثلاُ
• ڈیٹا انٹری
• سرچ انجن آپٹیمائزیشن
• کانٹینٹ رائٹنگ
• گرافکس ڈیزائننگ
• ویب پروگرامنگ
• رائٹنگ
• وغیرہ وغیرہ
احتیاط: چونکہ اس فورم پر زیادہ تر چھوٹے کاروباری حضرات ہوتے ہیں، لہذا آپ کو کسی بھی خریدار کے لئے کام کرنے سے پہلے اس کی reputation یا reviews کی تحقیق کرنی ضروری ہوگی، اس کے علاوہ پے منٹ کے لئے ایسا طریقہ استعمال کریں کہ وہ آپ کے لئے اور خریدار کے لئے یکساں موثر ہو۔
پے منٹ کے طریقے:
فری لانس ویب سائٹ کی طرح آپ کو اس فورم پر پے منٹ کا کوئی طریقہ نہیں ملے گا، آپ کو اپنی پروڈکٹ یا سروس کی مد میں رقم کے لئے خریدار سے پیسوں کی لین دین، آپس میں ہی طے کرنی ہوگی۔ اس کے لئے خریداروں کا پنسدیدہ طریقہ Paypal.com جس کے لئے پاکستانیوں کو مشکل اس لئے ہے کہ پاکستانی براہ راست Paypal.com سے استفادہ نہیں حاصل کرسکتے، لہذا یا تو اپنے کسی قابل بھروسہ جاننے والے کا Paypal.com اکائونٹ استعمال کریں، یا پھرMoneyBookers.com (اگر خدیدار امریکی نہیں ہے) یا پھر آپ نے Payoneer.com کا کارڈ ایکٹیویٹ کروالیا ہے اور آپ اس پر کسی شخص سے پے منٹ حاصل کرستے ہیں، یا اگر پے منٹ 100 ڈالر سے متجاوز ہے اور خریدار آپ کو Western Union یا Money Gram کے زریعے رقم پھیجنے کے لئے راضی ہے۔
میں زاتی طور پر دو پاسکتانیوں کو جانتا ہوں جو کہ اکثر اس ویب سائٹ سے پیسے کماتے نظر آتے ہیں۔ آپ کو اگر پے منٹ کے مزید کسی طریقے کے لئے معلومات حاصل کرنی ہو تو بلا جھجک ایک تھریڈ کا آغاز کریں اور اپنے پاکستانی بھائیوں سے پے منٹ اور خریدار کی جانچ پڑتال سے متعلق سوال کریں، انشاءاللہ آپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔
rentacoder.com کس لئے موزوں ہے؟
www.rentacoder.com صرف پروگرامرز یا ڈیزائنرز اور کسی حد تک ڈیٹا انٹری کے لئے مفید ہے۔ اس ویب سائٹ کا موازنہ www.scriptlance.com یاwww.freelancer.com سے کیا جاسکتا ہے۔ مگراسکی فیس 15% ہونے کی وجہ سے، اس پر کام حاصل کر کے نقصان کا احتمال زیادہ ہوتا ہے، البتہ اگر آپ نے پروجیکٹ کی قیمت میں 15% اضافی رقم شامل کرلی ہے تو پھر کوئی مسئلہ باقی نہیں رہتا،
اس ویب سائٹ کو اسلئے نمایاں حیثیت حاصل ہے، کہ اس پر آپ اپنی رقم دیگر طریقوں کے علاوہ Western Union کے زریعے بھی نکال سکتے ہیں۔ جو کسی اور فری لانس ویب سائٹ سے بلاواسطہ ممکن نہیں۔ مگر آپ جب بھی پیمنٹ نکلوائیں گے، ویسٹرن یونین کی فیس آپ کے اکائونٹ سے ہی منہا کی جائے گی۔
چونکہ، رینٹ آ کوڈر مائکروسافٹ ٹیکلنولوجی پر بنائی گئ ہے، لہذا اس ویب سائٹ کی دیکھ ریکھ پر نسبتاُ زیادہ رقم صرف ہوتی ہے، اس لئے، رینٹ آ کوڈر زیادہ فیس رکھنے پر مجبور ہے۔
پے منٹ نکلوانے کے زرائع: آپ صرف اس وقت رقم نکلوا سکتے ہیں جبکہ آپکے اکائونٹ میں کم از کم 100 ڈالر کی رقم موجود ہو۔
– چیک: صرف اس وقت مناسب ہے، جبکہ آپ کو پاکستان پوسٹل سروس پر اعتماد ہو کے آپ کا چیک آپ کو واقعی مل جائے گا اور ساتھ ساتھ آپ کا بنک اس چیک کو قبول بھی کرلے گا۔ اس وقت چیک پاکستان منگوانے کی فیس 10 ڈالر ہے۔
– ویسٹرن یونین: کفی آسان اور اپنی نوعیت کی منفرد سروس ہے، مگر اس پر لاگو ہونے والی فیس آپ کے کل امائونٹ کے حساب سے منہا کی جائے گی، کم از کم فیس 10ڈالر ہے۔
– پے پال: اس وقت کارآمد ہے، جب کہ آپ نے اپنے قابل اعتماد شخص کا پے پال اکائونٹ استعمال کیا ہو، ہوسکتا ہے، رینٹ آ کوڈر چایے کہ جس ای میل ایڈریس سے آپ نے اپنا کائونٹ رینٹ آ کوڈر کے لئے استعمال کیا ہے، وہی ای میل ایڈریس آپ کا پے پال پر بھی رجسٹرڈ ہو، اگر ایسا ہے تو، آپ جس کسی کا بھی پے پال ای-میل ایڈریس استعمال کر رہے ہیں، اس سے آپ کو اپنا ای-میل ایڈریس کو پے پال پر رجسٹر کرنے کی درخواست بھی کرنی پڑے گی۔
لب لباب:
ذاتی طور پر مجھے، رینٹ آ کوڈر اپنے کلائنٹس کے لئے مناسب نہیں لگتا کیونکہ، اس میں بے شک میں تو پروجیکٹ میں اپنے اکائونٹ پر لاگو ہونے والی فیس پہلے ہی جمع کرکے بولی لگائو گا، مگر یہ طریقہ، میرے کلائنٹ کے لئے کچھ زیادہ باسہولت نہ ہوگا، اس لئے میں رینٹ آ کوڈر کے بجائے odesk.com یا guru.com پر پروجیکٹ تلاش کرنے کو ترجیح دوں گا، کہ اگرچہ فیس ان دونوں کی بھی زیادہ ہے، مگر کلائنٹ پر فیس کم از کم لاگو ہوتی ہے۔ اور قدرے آسان پھی ہے۔
اس ویب سائٹ پر صرف اس وقت کام تلاش کریں جبکہ آپ کسی اور ویب سائٹ پر پے منٹ کے سہولت والے طریقوں میں سے کوئی طریقہ تلاش نہ کر پائیں-

Comments