ویب گرافکس ڈیزائنگ کیا ہے

گرافک ڈیزائنگ ایک ایسا پروفیشن ہے کہ جس کے زریعے آپ گھر بیٹھے اچھی خاصی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ہنر کو حاصل کرنے کے لیئے آپ کو Adobe Photoshop کا سافٹ ویئر پر مہارت حاصل ہونی چاہیئے، اور اس کے ساتھ آپ میں تخلیخی صلاحیتوں کا ہونا بھی لازمی ہے۔

ہر نئی چیز کے سیکھنےکے لیئے جن لوازمات کی ضرورت ہوتی ہے، بلکل اس ہی طرح، گرافک ڈیزائنگ کو سیکھنے کے لئے بھی آپ کو لگن اور محنت کی بے حد ضرورت ہوگی۔

گرافک ڈیزائنگ کے کئی شعبے ہیں، جیسا کہ ویب ڈیزائنگ، پرنٹ میڈیا ڈیزائنگ وغیرہ، ہمارا موضوع ویب گرافکس ڈیزائنگ سے متعلق ہے۔

اس ہنر کو اردو میں سیکھنے کے لیئے آپ ویب گرافکس ڈیزائنگ کا بلاگ ملاحضہ فرماسکتے ہیں۔ اس بلاگ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں نہ صرف اردو میں تصاویر کے زریعے ہر عمل کو دکھایا جاتا ہے، بلکہ ہر ٹیوٹوریئل کی وڈیو بھی رکھی جاتے ہے، اور ساتھ ہی، PSD فائل بھی دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے، طالب علم ہر اس طریقے سے استفادہ حاصل کرسکتا ہے کہ جس سے اس کا سیکھنے کا عمل تیز تر ہوسکے۔

انگریزی میں لاتعداد ٹیٹوریئل سیکھنے کے لئے آپ گوگل کا سھارا لے سکتے ہیں یا پھر آپ پی ایس ڈی ٹٹس کو ملاحضہ کر سکتے ہیں۔

فوائد:
۔ گھر بیٹھے، باعزت، حلال روزگار کا حصول
۔ اپنا کام
۔ جتنا چاہیں اتنا کمائیں، کوئی رکاوٹ نہیں

کمائی کے طریقے:
کرائوڈ سورسنگ کی ویب سائٹس جیسے کے mycroburst.com, 99designs وغیرہ پر پچاس سے پچیس ہزار تک بھی کما سکتے ہیں۔
– فری لانس ویب سائٹس پر اپنی پسند کے پروجیکٹس حاصل کرسکتے ہیں، قیمت مارکیٹ اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے طے کریں
۔ ویب پر موجود ان گنت مارکیٹ پلیس ویب سائٹس پر اپنا کام بیچیں۔

Comments