انٹرنیٹ پر موجود حلال روزگار کے طریقے

کچھ حلال کام:

ویب ڈیزائنگ
ویب پروگرامنگ
ڈیٹا انٹری
ایفیلئٹ ویب سائٹس
بلاگنگ
گوگل ایڈ سینس کے گرد گھومتی ویب سائٹس
حرام کام:ایسی ویب سائٹس پر کام کرنا، چاہے وہ گرافکس ڈیزائنگ ہو یا پروگرامنگ یا ڈیٹا انٹری ہو

فحش و عریاں
جوا یا جوا خانوں کی ویب سائٹس جیسے کسینو وغیرہ
فائننشل ویب سائٹس جن پر خالصتا سود کا کام ہوتا ہے، جیسے لون وغیرہ کی ویب سائٹس
خالصتا گانوں یا فلموں یا وڈیو کی ویب سائٹس
آج کل اخبارات میں، جو گوگل ایڈ سینس کے زریعے کمائی کے اشتھارات نظر آتے ہیں، وہ کسی طرح سے جائز نہیں، کیونکہ اس کام میں جو طریقئہ کار استعمال کیا جاتا ہے، وہ گوگل کے اصول کے خلاف ہے اور گوگل کے ساتھ دھوکہ دہی ہے، جو ایک مسلمان کو کسی طرح بھی زیب نہیں دیتا۔ واللہ عالم۔
یہ چند مثالیں پیش کی ہیں، باقی بہتر یہ ہے کہ آپ اپنے علاقے کے عالم یا مسجد کے امام سے صلاح و مشورہ کرلیا کریں، اگر آپ کو انٹرنیٹ سے واقف کوئ عالم نہیں ملتے تو کسی قابل اعتماد عالم سے ضرور مشورہ کرلیں، مثال کے طور پر، میں نے بنوری ٹاءون کے امام اور خطیب مولانا طاہر صاحب سے مشورہ کیا تھا، اور ان سے کافی استفادہ حاصل کیا، کیونکہ ان کو نا صرف کمپوٹر کے استعمال پر دسترس حاصل ہے، بلکہ وہ انٹرنیٹ کے استعمال سے بھی بخوبی واقف ہیں۔

Comments